پاکستان اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز
File Photoکراچی :پاکستان اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کے ہاربرفیزکا آغازہوگیا۔ہاربراورسی فیزپرمشتمل مشقوں میں چین کے دوبحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔
پاک بحریہ کے فلیٹ ہیڈکوارٹرمیں میڈیا برینفگ دیتے ہوئے چینی بحریہ کے سینیئرکیپٹن شی چنگ تاواورپاک بحریہ کے کمانڈر ڈیسٹرائراسکورڈرن کموڈورمرزافعادامین بیگ نے مشقوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ہاربراورسی فیز پرمشتمل ان مشقوں کے جاری ہاربرفیزمیں جہازوں پردورے،آپریشنل سرگرمیوں اوررابطوں کے حوالے سے مشق کی جائے گی۔
مشقوں کاسی فیزجہازوں ،پہلی کاپٹرز،میری ٹائم پیٹرول ایئرکرافٹ آپریشنز،اسپیشل فورسزکے جوائنٹ بورڈنگ آپریشنز،ایئرڈیفنس مشقوں اورجنگی چالوں پرمشتمل ہوگا۔
چینی بحریہ کےسینئرکیپٹن شی چنگ تاوکا کہناتھاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظرمیں یہ مشقیں بہت اہمیت کی حامل ہیں ۔دونوں ممالک کے درمیان یہ مشقین اکیس نومبرتک جاری رہیں گی۔











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔