دنیا کی مشکل ترین زبانیں

شائع 18 نومبر 2016 06:22am
فائل فوٹو فائل فوٹو

مختلف زبانوں کا سیکھنا ایک طرح کا فن ہے۔ ان کو سیکھنے سے نہ صرف آپ کی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ مختلف ممالک کے لوگوں سے گفتگو کرنے میں بہت آسانی ہوجاتی ہے۔

کچھ زبانیں ایسی ہوتی ہیں جن کو ہم فوراً سیکھ جاتے ہیں اور ہمیں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ مثال کے طور پر انگریزی دنیا کی آسان ترین زبان تصور کی جاتی ہے۔ اس زبان کو ہر کوئی آرام سے سیکھ سکتا ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو دنیا کی ایسی زبانوں کے بارے میں بتائیں گے جن کو سیکھنا تو دور کی بات بولنا بھی خاصا مشکل کام ہے۔
وہ زبانیں کون سی ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

٭ چائنیز

Slide1

دنیا کی کل آبادی کا پانچ فیصد حصہ چائنیز زبان بولتا ہےاور اس زبان کو دنیا کی مشکل ترین زبان قرار دیا جاچکا ہے۔ چائنا کے علاوہ یہ زبان تائیوان اور سنگاپور میں بھی بولی جاتی ہے۔

٭ عربی

Slide2

چھٹی صدی میں متعارف ہونی والی عربی زبان آج دنیا کے کئی ممالک میں بولی جاتی ہے۔ مشرق وسطیٰ سے لے کر افریقہ تک یہ زبان استعمال ہوتی ہے۔

٭ ویتنامیز

Slide3

ویتنامیز ویتنام کی سرکاری زبان ہے۔ اس زبان کے ذخیرہ الفاظ چائنیز زبان سے لیے گئے ہیں۔ آج کے دور میں ویتامیز زبان میں لاطینی حرف استعمال ہوتے ہیں۔

٭تھائی

Slide4

تھائی لینڈ کی سرکاری زبان کے زیادہ تر الفاظ پالی ، پرانی کھمر اور سانسکرت سے لیے گئے ہیں اور یہ ٹائی- کڈائی زبان کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ تھائی کو  اس کے پیچیدہ املا کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

٭آئس لینڈک

Slide5

شمالی جرمنی میں بولی جانے والی یہ  زبان دراصل انڈو یورپین زبان ہے ۔یہ ڈینش اور سوئڈیش زبانوں  سے مل کر بنی ہے۔

٭جاپانی

Slide7

مشرفی ایشیاء میں بولی جانے جاپانی زبان جاپان کی سرکاری زبان ہے۔ اس زبان کودنیا کے 125 ملین لوگ بولتے ہیں۔ اس کے باوجود جاپانی زبان کو مشکل ترین زبان قرار دیا جاچکاہے۔

٭اردو

Slide14

اردو زبان پاکستان کی سرکاری زبان ہے۔ ہندی اور اردو دونوں ملتی جلتی زبانیں ہیں ، دونوں ممالک کے لوگ ان دونوں زبانوں کو باآسانی سمجھ لیتے ہیں۔ اردو زبان عربی اور فارسی سے مل کر بنی ہے۔ اردو کا شمار دنیا کی مشکل ترین زبانوں میں ہوتا ہے۔

٭فارسی

Slide22

فارسی افغانستان ، ایران اور تاجکستان میں بولی جاتی ہے اور پوری دنیا میں 110 ملین لوگ یہ زبان بولتے اور سمجھتے ہیں۔

٭ انڈونیشین

Slide21

صدیوں سے انڈونیشین زبان انڈونیشیاکی جگت بھاشا رہ چکی ہے۔ انڈونیشین زبان بڑے پیمانے پر بولی جانے والی زبان تصور کی جاتی ہے کیونکہ انڈونیشیاآبادی کے لحاظ سے دنیا کی چوتھا بڑا ملک ہے۔

بشکریہ: لسٹ 25 ڈاٹ کام