پاکستانی مشہور اداکار جنہیں ایک ساتھ دیکھنے کیلئے لوگ بے تاب ہیں
بھارتی فلم انڈسٹری میں فلموں کے ساتھ آن اسکرین جوڑیاں بھی بیحد شہرت حاصل کرتی ہیں،بولی وڈ کی مشہور آن اسکرین جوڑیوں میں شاہ رخ کاجول،مدھوبالا دلیپ کمار ،امیتابھ ریکھا ، ورون دھون اور عالیہ بھٹ وغیرہ شامل ہیں جنہیں لوگ ہر فلم میں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں ۔
بولی وڈ کی طرح پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھی چند پاور فل جوڑیاں ہیں جیسے فواد ، ماہرہ خان ،حمزہ علی عباسی ، مایا علی،عثمان خالد بٹ اور مایا علی وغیرہ۔
ان اداکاروں کو لوگ ہمیشہ ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں لہٰذا پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کی پہلی ترجیح یہ ہی جوڑیاں ہوتی ہیں۔
پاکستان شو بزانڈسٹری میں چند اداکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے یا تو ساتھ کام نہیں کیا یا پھر بہت کم کیا ہے لیکن اگر یہ ایک ساتھ کسی مضبوط کردار میں نظر آئیں تو سب کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔
آئیے دیکھتے ہیں
حمزہ علی عباسی ،صباء قمر
حمزہ علی عباسی پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہونے کے ساتھ سماجی اور معاشرتی کاموں میں بھی سرگرم رہتے ہیں جبکہ صباء قمر بہت ہی باصلاحیت اداکارہ ہیں ،اگر ان دونوں کو ایک ساتھ کوئی مضبوط کردار دیاجائے تو یہ شوبز انڈسٹری کی بہترین جوڑی بن سکتے ہیں۔
فواد خان،سائرہ یوسف
متعدد ڈراموں میں اداکاری کرنے کے باوجود یہ دونوں آج تک کسی بھی ڈرامے میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے،ان دونوں کو لے کر اگر کوئی ڈرامہ یا فلم تخلیق کی جائے تو اس میں کوئی شک نہیں دونوں بیحد کامیاب ہوں گے۔
فیصل قریشی،ماہرہ خان
ماہرہ خان کا جادو پاکستان کے ساتھ بھارت پر بھی سر چڑھ کر بول رہاہے ،جبکہ فیصل قریشی کا شمارشوبزانڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتاہے،دونوں کو اگر کسی افسانوی کردار میں ڈھالاجائے تو یہ بہترین جوڑی اسکرین پر کمال دکھادے گی۔
فہد مصطفیٰ،مایا علی
مایا علی کا شماربہت کم عرصے میں بیحد شہرت سمیٹنے والے اداکاروں میں ہوتا ہے،دوسری جانب فہد مصطفیٰ بھی کسی سے کم نہیں،دونوں کمرشل میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں لیکن ابھی تک کسی ڈرامے میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے ،کمرشل میں دونوں کی جوڑی کو لوگوں نے بیحد پسند کیا تھا ۔
مہوش حیات ،عمران عباس
عمران عباس اور مہوش حیات کافی طویل عرصے سے شوبز میں اپنی اداکاری کا جادو جگا رہے ہیں ،لیکن کسی ڈرامے میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے،اگر دونوں کو ایک ساتھ کسی ڈرامے کا حصہ بنایا جائے تو یہ ایک بہترین جوڑی ثابت ہوگی۔
عدیل حسین،حمائمہ ملک
عدیل حسین پاکستان شوبز انڈسٹری کے جانے مانے اداکار ہیں جبکہ حمائمہ ملک کی صلاحیتوں کا اعتراف بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسرز اور ہدایت کار بھی کرتے ہیں ،لہٰذا ان دونوں کی جوڑی اسکرین پر چھاجائے گی۔
بشکریہ:برینڈ سینیریو























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔