گزشتہ روزگرفتار ہونے والے ملزمان عدالت میں پیش

شائع 05 جنوری 2016 05:58am

police0000000

گوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں پولیس نے گزشتہ روز مقابلہ کے بعد گرفتار ہونے والی لڑکی سمیت تین ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ عدالت نے خاتون کے طبی معائنے کا حکم دیتے ہوئے تینوں ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

گوجوانوالہ میں گزشتہ روز گھر پر چھاپے کے دوران چار گھنٹے جاری رہنے والے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے خاتون سمیت تین ملزمان تیرہ سالہ مومنہ، عثمان اور عظیم کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

عدالت میں پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب ہیں جن کی تفتیش کی جانی ہے لہٰذا ملزموں کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج چوہدری امتیاز احمد نے کم عمر خاتون تیرہ سالہ مومنہ کے میڈیکل کا حکم دیتے ہوئے ملزموں کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔