گوجرانوالہ میں سوپ کی مانگ میں اضافہ

شائع 05 جنوری 2016 06:01am

Px14-081 KARACHI: Dec14 - Man selling chicken soup as demand increased due to cold weather. ONLINE PHOTO by Syed Asif Ali

گوجرانولہ : جاڑے کے موسم میں شدت آتے ہی گوجرانولہ کے شہریوں نے موسم کی شدت سے بچنے کیلئے سوپ کی دکانوں کا رخ کر لیا ہے۔ 

ٹھرٹھراتی سردی میں گرم گرم سوپ کے کیا ہی کہنے۔شام ہوتے ہی سوپ پینے کیلئے شہ زوروں کی بڑی تعداد قریبی سوپ کی دکانوں پر پہنچ رہی ہے۔سوپ پینے والوں کا کہنا ہے کہ سوپ نہ صرف موسم سرما کی بہترین سوغات ہے بلکہ سرد موسم کا مقابلہ کرنے کیلئے جسم میں قوت مدافعت اور توانائی پیدا کرتا ہے۔

دکاندار بھی اپنے سوپ کی تعریف کرتے نہیں تھکتے ان کا کہنا ہے کہ وہ سوپ کی تیاری میں چکن، انڈے، مختلف اقسام کی سبزیوں اور مصالہ جات استعمال کرتے ہیں اور ان کے پاس سوپ تیار کرنے کا کئی دہائیوں کا تجربہ بھی موجود ہے۔سخت سردی میں لوگوں کو راحت پہنچانے کیلئے گرم گرم سوپ کے ٹھیلے رات گئے تک کھلے رہتے ہیں۔

گرم گرم خوش ذائقہ سوپ نہ صرف انسانی جسم کو حرارت بخشتا ہے بلکہ موجودہ سرد موسم میں اس کا استعمال صحت کے لئے فائدہ مند بھی ہے۔