پاکستان کیخلاف سازش کی جارہی ہے، رحمان ملک

شائع 05 جنوری 2016 06:36am

201211213910_samaa_tv

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے سے متعلق پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش کی جارہی ہے۔ مودی اور غنی گٹھ جوڑ دونوں نے ملکر یہ حملہ کروایا۔

اسلام آباد میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف بہت بڑی شازش کی جارہی ہے۔ پٹھان کوٹ ایئربیس حملہ کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ وہاں کے تحقیقاتی اداروں کے پاس کون سے منطق ہے کہ پانچ منٹ میں پاکستان کا نام لگا دیتے ہیں۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی فولادی دیوار کی طرح ایرمی کے ساتھ کھڑی ہے، کسی کو نہیں روکا۔ اگر ثبوت نہیں تو چارج شیٹ ضرور لائیں۔ انھوں نے کہا کہ پی پی کیخلاف منفی تاثر نہیں ہونا چاہئے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سلمان تاثیر اور ان کی فیملی نے ہر مشکل وقت میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا۔ انھوں نے ملک کےلئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ رحمان ملک کے صدر صدرزرداری کی جانب سے گلدستہ رکھا۔