ٹیلر سوئفٹ 2016میں سب سے زیادہ کمانے والی گلوکارہ قرار
فوربز نے سال میں سب سے زیادہ کمانے والے موسیقاروں کی فہرست جاری کردی ہے۔
فوربز رپورٹ کے مطابق سال 2016میں سب سے زیادہ کمانے والے موسیقاروں میں 27 سالہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 17 کروڑ ڈالرز کمانے کے بعد سرِ فہرست ہیں ۔
فہرست میں دوسرے نمبر پر برطانوی پاپ بینڈ ون ڈائریکشن ہے جس نے سال میں 11کروڑ ڈالرز کمائے ہیں اور تیسرے نمبر پر8کروڑ ڈالرز کما کر برطانوی سپراسٹار ایڈیل ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ کاسرِ فہرست ہونے میں کوئی تعجب نہیں کیوں کہ وہ 2015میں پوری دنیا میں ان کی البم'1989' کے ہونے والے ٹور کے معاوضوں سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔
گلوکارہ کے' 1989'ٹور نے صرف امریکا سے 20کروڑ ڈالرز بٹورے اور دنیا بھر سے 25کروڑ ڈالرز کمائے ۔ مزید یہ کہ ان کی البم کی 90 لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔
فہرست میں تیسرا نمبر رکھنے والی برطانوی گلوکارہ ایڈیل اپنی البم'25'پچھلے سال نومبر میں ریلیز کرنے کے باوجود سال 2015 کی بیسٹ سیلر آرٹسٹ قرار پائیں۔
فوربز فہرست میں جسٹن بیئبر کم عمر ترین موسیقار ہیں۔ انہوں نے اپنی عمر(22سال)کے دوگنے سے زیادہ 5.6کروڑ ڈالرز کمائے ہیں اور فہرست میں 13ویں پوزیشن رکھتے ہیں۔
فوربز فہرست پر ایک نظر ملاحظہ ہو
- Taylor Swift ($170 million)
- One Direction ($110 million)
- Adele ($80.5 million)
- Madonna ($76.5 million)
- Rihanna ($75 million)
- Garth Brooks ($70 million)
- AC/DC ($67.5 million)
- Rolling Stones ($66.5 million)
- Calvin Harris ($63 million)
- Diddy ($62 million)
- Bruce Springsteen ($60.5 million)
- Paul McCartney ($56.5 million)
- Justin Bieber ($56 million, tie)
- Kenny Chesney ($56 million, tie)
- U2 ($55 million, tie)
- The Weeknd ($55 million, tie)
- Beyoncé ($54 million)
- Jay Z ($53.5 million)
- Luke Bryan ($53 million)
- Muse ($49 million)
Telegraphبشکریہ

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔