صرف ایک مہینے میں اپنا قد بڑھائیں

شائع 06 دسمبر 2016 08:52am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اکثر چھوٹے قد کے لوگ اس کی وجہ سے کافی پریشان رہتے ہیں اور اپنے قد کو بڑھانے کےلئے وہ کئی ورزش اور دیگر جتن بھی کرتے ہیں کہ کسی طرح ان کا قد بڑھ جائے۔

کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ ایک مخصوص عمرجیسے 18 سال کے بعد   آپ کا قد بڑھنا رُک جاتا ہے ، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہےآپ 18 سال کے ہونے کے بعد بھی اپنے قد میں نمایاں فرق دیکھ سکتے ہیں۔

قد کا دارومدار آپ کے والدین پر انحصار کرتا ہے، اگر آپ کے والدین کا قد بڑا ہے تو عین ممکن ہے کہ آپ کا قد بھی بڑا ہو، لیکن اگر والدین چھوٹے قد کے ہوں گے تو اس سے آپ کا قد بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

لیکن وہ بچے جو بچپن میں کھیل کود زیادہ کرتے ہیں اور باقاعدگی سے ہر اسپورٹس میں حصہ لیتے ہیں ان کا قد دوسرے بچوں کے مقابلے میں زیادہ بڑا ہوتا ہے اور ایسے بچے جسمانی طور پر مضبوط بھی ہوتے ہیں۔

اگر آپ اپنے چھوٹے قد سے پریشان ہیں اور اپنے دوست احباب کے ساتھ گھومنے میں شرمندگی محسوس ہوتی ہے تو آپ درج ذیل طریقوں پر عمل کریں، اس سے آپ کے قد میں نمایاں فرق نظر آئے گا۔

٭ اچھی نیند

Image result for proper sleep

اگر آپ قد بڑھانا چاہتے ہیں تو اس کےلئے آپ کو اپنی نیند اچھی کرنا بہت ضروری ہے۔ پورے دن میں 8 گھنٹے کی نیند آپ کےلئے لازمی ہے۔ کوشش کریں رات کے وقت کیفین نہ لیں اس سے آپ کی نیند میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔ جب بھی سونے کےلئے لیٹیں تو کمرے میں اضافی روشنی بند کردیں اور اندھیرے میں سونے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ موبائل اور لیپ ٹاپ استعمال کرنے سے بھی گریز کریں۔

٭اچھی خوراک

Image result for proper diet

قد کو بڑھانے کےلئے آپ کی   غذاکا  اچھا اور صحت بخش ہونا بہت ضروری ہے۔اس کے لئے آپ کو اپنی ڈائٹ میں کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں بہت مددگار ثابت ہوں گی،یہ غذائیں آپ کے جسم میں فیول کا کام سرانجام دیں گی۔ اس کے علاوہ پروٹین آپ کے جسم کو بڑھنے میں مدد دے گا۔ کیلشیم، زنک ، آئرن اور وٹامن بی 3 بھی آپ کا قد بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

٭ورزش

Image result for exercise

قد بڑھانے کےلئے ورزش کرنا ایک اہم جزو ہے۔ ہر طرح کی ورزش آپ کے قد کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ سوئمنگ، رسی کودنا ، اونچی جگہ پر لٹکنا اور ہلکی پھلکی اسٹریچنگ آپ کا قد بڑھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے۔