پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان آٹھ معاہدوں پردستخط
کولمبو : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاع ،تجارت اور تعلیم سمیت آٹھ معاہدوں پر دستخط ہوگئے، وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف پورا کریں گے۔
وزیراعظم نوازشریف کے دورہ سری لنکا کے دوران ،دفاع،سائنس، ٹیکنالوجی، صحت اور تجارت سمیت آٹھ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
کولمبو میں وزیراعظم نواز شریف نے ایک ملک کے نام سے مصنوعات کی تقریب سے خطاب کیا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا نے باہمی طور تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم کیا ہے،دونوں ممالک میں سمجھوتوں سے تجارت کو فروغ ملے گا۔
سری لنکن صدر نیل وکرما سنگھے کا کہنا تھا کہ باہمی تجارت سے دونوں ملکوں کی معیشت میں بہتری آئے گی،پاکستان کے ذریعے وسط ایشیائی ملکوں تک تجارت کی جاسکتی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔