سب سے زیادہ رینجرزآپریشن لیاری میں کئے گئے،کائرہ
کراچی:پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ رینجرز آپریشن پی پی پی کے گڑھ لیاری میں کیے گئے جبکہ داعش کے تانے بانے پنجاب سے مل رہے ہیں، آپریشن بلا تفریق پورے ملک میں کیا جائے۔
گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز نے سب سے زیادہ آپریشن لیاری میں کئے جو پی پی پی کا گڑھ ہے لیکن اس کے باوجود پارٹی نے ایک دن بھی اس کی مخالفت نہیں کی۔ پاکستان میں داعش کے سب زیادہ تانے بانے پنجاب میں مل رہے ہیں لیکن حکومت اس کو ماننے کو تیار نہیں۔
ڈاکٹر عاصم حسین کے کیس کے حوالے سے قمر زمان قائرہ کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے کوئی کرپشن کی ہے تو ڈاکٹر عاصم کو نیب یا ایف آئی اے کے حوالے کیا جانا چاہئے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے مسلمانوں کو ہمیشہ معاشی طور پر مستحکم کرنے کی کوشش کی، پی پی پی کے دور میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر تھیں، اب تیل کی کم ترین قیمت ہونے کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے رہی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔