ٹوبہ ٹیک سنگھ:ضمنی الیکشن کیلئےپولنگ جاری

اپ ڈیٹ 06 جنوری 2016 09:00am

poliing-cntinue

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پی پی نواسی کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے،حلقے میں ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے زائد ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں،یہ نشست مسلم لیگ نون کے رکن مخدوم علی رضا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پی پی نواسی کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ بغیر کسی وقفہ کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی،یہ نشست مسلم لیگ نون کے رکن مخدوم علی رضا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی،حلقے میں ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار چھ سو اٹھارہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ضمنی انتخاب کے عمل کیلئے ایک سو سینتالیس پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، سینتیس پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔حلقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،پولنگ اسٹیشنوں پر تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔مسلم لیگ نون کے پیر قطب علی شاہ اور آزاد امیدوار سونیا علی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔تحریک انصاف نے علاقائی سیاست کو مدنظر رکھتے ہوئے مرحوم سابق رکن صوبائی اسمبلی رضا علی شاہ کی اہلیہ سونیا علی رضا کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔