کاغذ اور مٹی  کھانے والی بیماری

شائع 26 دسمبر 2016 07:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پیکا اس بیماری کا نام ہے جس میں انسان کاغذ، مٹی اور حتیٰ کہ چونا کھانا شروع کردیتا ہے۔

اکثر بچے اور بڑے کاغذ ، مٹی اور چونا شوق سے کھاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق وہ افراد جن کو خون کی کمی ہوتی ہے ان کو کاغذ، مٹی اور چونا کھانے کی طلب ہوتی ہے۔اس کے علاوہ آنتوں میں رکاوٹ آجانا اور پیٹ کی بیماری سے بھی ان چیزوں کو کھانے کی طلب ہوتی ہے۔

ڈاکٹرز اس بیماری کی تشخیص کے لئے مختلف ٹیسٹ لیتے ہیں جیسے خون کی کمی کا ٹیسٹ وغیرہ  اس کے علاوہ دماغی صحت کو بھی دیکھا جاتا ہے ۔ اگر کوئی دماغی بیماری ہوتو اس میں بھی لوگوں کو ان چیزوں کو کھانے کی طلب ہوتی ہے۔

اکثر چھوٹے بچے یہ چیزیں کھاتےہیں۔ پیکا بچوں میں موجود ہوتی ہے جوکہ کچھ مہینوں بعد خود ہی ختم ہوجاتی ہے لیکن کچھ بچے اس کو عادت بنالیتے ہیں اور مسلسل کاغذ، مٹی اور چونا کھاتے رہتے ہیں۔

اس بیماری سے بچاؤ کا کوئی خاص طریقہ اب تک سامنے نہیں آیا  لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچپن سے ہی بچوں کو ایسی چیزیں منہ میں لینے سے منع کریں اور ان پر سخت نظر رکھیں کہ وہ ایسی چیزیں نہیں کھائیں۔

اگربچوں میں سے اس کام سے نہیں روکا جائے گا تو یہ ان کی عادت بن جائے گی جوکہ بچوں کی صحت کےلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

مسلسل مٹی پیٹ میں جانے سے بچوں کے گردے متاثر ہوسکتے ہیں اور معدے میں تکلیف کی بھی شکایت ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی اور کاغذ میں موجود جراثیم سے سنجیدہ قسم کے انفیکشنز بھی ہوسکتے ہے۔

مٹی کھانے سے نظام ہاضمہ بری طرح متاثر ہوسکتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔