پنجاب میں انتظامی صورتحال ناکارہ ہوچکی ،پرویز الہی

شائع 06 جنوری 2016 01:13pm

pervaiz_imagee

چوہدری پرویز الہی کہتے ہیں کہ پنجاب میں قانونی اور انتظامی صورتحال ناکارہ ہو چکی ، صرف ان منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے جہاں سے کمیشن بنتا ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں قانون نام کی کوئی چیزنظرنہیں ایتی،اسپتالوں کا برا حال ہے،مریضوں کیلئے سہولیات نہ ہو نے کے برابرہیں۔انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کے حوالے سے پنجاب حکومت کا جو کردار ہونا چاہیے تھا وہ نظر نہیں آرہا۔

چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اورایران کے معاملے پرپاکستان کا کردارنظرنہیں ایرہا،پاکستان کو ثالثی کا کرادرادا کرنا چاہئے۔