پی پی کیخلاف ہردور میں اتحاد بنے ،نثار کھوڑو

کراچی :سینئروزیرتعلیم سندھ نثارکھوڑونے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف ہردورمیں اتحاد بنے اور ختم ہوگئے ، ایک یوسی کی نشست نہ جیتنے والے بھی گرینڈ الائنس کی خواہش پوری کرلیں۔
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نثارکھوڑونے پیپلزپارٹی کے خلاف گرینڈ الائنس کوایک اورناکام تجربہ قراردیا،نثارکھوڑوکہتے ہیں پیپلزپارٹی کے خلاف متحد ہونے والی جماعتوں نے عام انتخابات کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں شکست کھائی۔سینئروزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن اوررینجراختیارات پروفاق سے پہلے بھی اتفاق تھا اوراب بھی ہے،تحفظات وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم تک پہنچادیے۔
ان کا کہنا تھا کہ رینجرآئین کے آرٹیکل ایک سوسینتالیس کے تحت سندھ میں تعینات ہے،اختیارات بھی آئین کے تحت ہونے چاہیں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔