کراچی :وسیم اختر سمیت نو رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

شائع 06 جنوری 2016 02:23pm

wasim_image
کراچی :کراچی کی مقامی عدالت نے لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر وسیم اختر سمیت ایم کیو ایم کے نو رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے تمام ملزمان کو بائیس جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

چھبیس نومبر کو ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیاتی مہم کے دوران رینجرز کی جانب سے چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف لیاقت آباد سے مزار قائد تک ریلی نکالی گئی تھی۔سولجر بازار پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنماوں ڈاکٹر فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، خالد مقبول صدیقی، فیصل سبزواری، نسرین جلیل، محمد حسین، کنور نوید جمیل، وسیم اختر اور کمال پاشا کے خلاف مقدلاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے آج مقدمہ کا چالان جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی ناگا رام کی عدالت میں پیش کیا گیا، جسمیں تمام ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو بائیس جنوری تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔