بلوچستان میں پاک بحریہ کے فلاحی کاموں پر رپورٹ
اوڑماڑہ:پاک بحریہ نہ صرف ملک کی ساحلی پٹی کی حفاظت کے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہے بلکہ بلوچستان میں صحت اور تعلیم کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
بلوچستان کی فضاؤں میں گونجتا قومی ترانہ بلوچ عوام کی مملکت خداداد سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاک بحریہ کے زیر انتظام بلوچستان کی پسماندہ ساحلی بستی اوڑماڑہ میں قائم اسکول اور کالج میں زیر تعلیم سیکڑوں طلبا آئندہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔
پاکستان نیوی کے زیرانتظام اوڑماڑہ میں قائم اسپتال بھی کسی طور ملک کے کسی جدید اسپتال سے کم نہیں جہاں گذشتہ چار برس کے دوران سوا لاکھ سے زائد افراد کوطبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔
عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ ملکی سمندروں کے نگہبان دفاع وطن کے لیے بھی ہمہ وقت تیار ہیں۔اوڑماڑہ کا بحری اڈہ نہ صرف عسکری ضروریات بلکہ صوبے کے غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔