پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حوالے سے سیمنارکا انعقاد
لاہور:ایم ڈی کراچی اسٹاک ایکسچینج ندیم نقوی نے ایف آئی اے کی کاروائی پرتشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ، اگر کسی بروکرج ہاوٴس کے خلاف کوئی شکایت تھی تو کارروائی ریگولیٹر کے ذریعے ہونی چاہیے تھی۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حوالے سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کے بعد آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی کراچی اسٹاک ایکسچینج ندیم نقوی نے کہا کہ بروکرج ہاوٴس کے خلاف کوئی شکایت تھی تو کاروائی ایس ای سی پی اور کے ایس ای انتظامیہ ساتھ شامل کیا جانا چاہئے تھا۔
گیارہ جنوری سے وجود میں آنے والے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چالیس فیصد حصص کی اسٹریٹیجک فروخت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جو زیادہ قیمت ادا کرے گا وہی حقدار ٹھہرے گا۔ تاہم اس میں ٹیکنالوجی اوردیگرعوامل کا خاص خیال رکھا جائیگا۔
سیمنار سے خطاب میں ندیم نقوی نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری لاگت کم ہوگی۔ اس میں چھوٹی کمپنیاں بھی لسٹ ہو سکیں گی۔ اس موقع پر کمشنر ایس ای سی پی طاہرمحمود اورایم ڈی لاہور اسٹاک ایکسچینج آفتاب چوہدری نے بھی خطاب کیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔