کرینہ کی جانب سے ٹھکرائی جانے والی کامیاب فلمیں

شائع 02 جنوری 2017 11:17am

karina

ممبئی:بولی وڈ کی "اے"کیٹگری میں شمار ہونے والی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان فلموں کے انتخاب کے معاملے میں ہمیشہ ہی محتاط رہی ہیں۔

وہ بہت سوچ سمجھ کر  فلموں کا انتخاب کرتی ہیں اور صرف وہی فلمیں سائن کرتی ہیں جو بڑی بجٹ کی ہوں یا جن میں ان کے مقابل  بڑے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہو۔

 اپنے اس رویے کے باعث وہ بہت سی ایسی فلموں کو ٹھکرا چکی ہیں جنہوں نے ریلیز کے بعد کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔

آئیے دیکھتے ہیں کرینہ کی جانب سے ٹھکرائی جانے والی کامیاب فلمیں

فیشن

fashion

معروف  بولی وڈ ہدایت کارمدھوربھنڈارکر کی کامیاب ترین فلم"فیشن"پریانکا سے پہلے کرینہ کو آفر ہوئی تھی ، لیکن کرینہ کی جانب سے   آفر ٹھکرانے پر یہ پریانکا کے حصے میں آگئی، واضح رہے کہ پریانکا کے شوبز میں کامیاب سفر کے پیچھےاس فلم کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

ہم دل دے چکے صنم

hum-dil-de-chuke-sanam

 لسٹ میں اس فلم کا نام دیکھ کر یقیناً آپ چونک گئے ہوں گے،لیکن یہ سچ ہے ایشوریارائے کے فلمی کیرئیر کی سُپر ہٹ فلم "ہم دل دے چکے صنم"کرینہ کے حصے میں آتے آتے رہ گئی،کیونکہ کرینہ  کو اپنی پڑھائی پوری کرنے کے لیے   ملک سے باہر جانا پڑا۔

رام لیلیٰ

ram-leela

ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی  کی فلم "رام لیلیٰ" کےلیے پہلا انتخاب بے بو تھیں ۔لیکن کرینہ نے صرف اس وجہ سے لیلیٰ کے کردار کو ٹھکرادیا کیونکہ  انہیں اس میں خاص دلچسپی محسوس نہیں ہوئی۔

کوئین

queen

فلم کوئین نے اداکارہ کنگنا رناوت کو راتوں رات بولی وڈ کی "کوئین"بنادیا  اور وہ اس کردار کےلیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئیں ،تاہم یہ کردار بھی کرینہ ٹھکرا چکی تھی۔

چنائی ایکسپریس

chinnae-express

بڑے بجٹ  اورکنگ خان کے ہوتے ہوئے بھی کرینہ کا اس فلم کو ٹھکرانے کا مقصد  کیا تھا یہ آج تک ایک راز ہے ،لیکن  بولی وڈ کی بیگم کے منع کرنے پر دیپیکا کی قسمت کھل گئی اور انہیں یہ فلم مل گئی۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام