چائے بنائے آپ کو خوبصورت
فائل فوٹوچائے بہت سارے لوگ بہت شوق سے پیتے ہیں۔ تقریباً ہر عمر کے لوگ چائے شوق سے پیتے ہیں۔
کچھ لوگوں کو یہ اتنی پسند ہوتی ہے کہ وہ ہر موسم میں چائے پیتے ہیں۔ چاہے شدید گرمی ہی کیوں نہ ہو وہ چائے پینے کو ترجیح دیتے ہیں۔
اکثر لوگ تھکن اتارنے کے لئے اس کو بہت کار آمد سمجھتے ہیں۔ جب وہ کام سے بہت زیادہ تھک جاتے ہیں اور آنکھیں کھولنا مشکل ہوجاتا ہے تو ان کو گرما گرم کڑک چائے کی پیالی یاد آتی ہے۔
ہم نے اکثر اپنے بڑے بوڑھوں سے یہ کہتے سنا ہے کہ چائے خون جلاتی ہے اور رنگت کو کالا کرتی ہے، لیکن حقیقت میں ایسا ہرگز نہیں ہے۔
چائے آپ کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔آج ہم آپ کو 6 ایسی بیوٹی ٹپس دیں گے جن پر عمل کرکے آپ اپنی خوبصورتی کو مزید نکھار سکتے ہیں۔
ناریل اور سبز چائے
ناریل کا تیل اور سبز چائے کا مکسچر ایک بہترین موئسچرائزر ہے اس کے پیسٹ کے استعمال سے جلد پر فوری اثر نظر آتا ہے۔
لیموں کا رس اور سبزچائے
لیموں کا رس، ہلدی، اور سبزچائے کو مکس کریں اور اپنے چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں، اس کے بعد صاف پانی سے چہرے کو دھولیں۔
جھلسی ہوئی جلد
اگر آپ کی جلد دھوپ میں زیادہ رنے سے جھلس گئی ہے یا اس پر نشان پڑگئے ہیں تو اپنی جلد کواصلی حالت میں واپس لانے کے لئے آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ ایک میٹل کی کیتلی میں سادی چائے بنائیں اور اس کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ پھر اس کو اپنی جلد پر ڈالیں اور اس پانی سے اپنی جلد کو دھوئیں۔
سوجے پپوٹے اور حلقے

آنکھوں کی سوجن اور حلقوں سے نجات کے لئے سادی چائے کے استعمال شدہ ٹی بیگز اپنی آنکھوں پر رکھیں اور کچھ دیر رکھنے کے بعد ہٹائیں پھر دوبارہ سے آنکھوں پر رکھ لیں۔
پودینہ اور سبز چائے
پودینے کے پتے اور سبز چائے لیجئے اور اس کو اپنے جلد کے اسکرب کے طور پر استعمال کریں۔
خشک جلد کے لیے

سبز چائے ، لیموں کا رس، وٹامن ای کے تیل کے چند قطرے ، اور تھوڑا ساپانی ملا کر اس کو اپنے چہرے پر لگائیں، اس کو دن میں کئی دفعہ اپنے چہرے پر لگا سکتے ہیں۔ اس کی خوبصورت خوشبو آپ کی جلد کو سارا دن فریش رکھے گی۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معملومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔