نیب نے ڈاکٹرعاصم کیخلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

شائع 07 جنوری 2016 05:25am

Dr-Asim00000000000

کراچی:نیب نے ڈاکٹرعاصم کے خلاف غیرقانونی الاٹمنٹ اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی منظوری دیدی۔ قومی احتساب بیورو نے کے ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ سید اطہر حسین اور ضیاءالدین میڈیکل سنٹر دبئی کے ایڈمنسٹریٹر عبدالحمید کیخلاف بھی کرپشن تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت ہوا،جس میں سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین ،کے ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ سید اطہر حسین اور ضیاءالدین میڈیکل سینٹر دبئی کے ایڈمنسٹریٹر عبدالحمید کیخلاف کرپشن تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔

ملزمان پر فراڈ اور سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ذریعے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔نیب نے منورتالپوراور دیگر کیخلاف وسائل سے زائد اثاثے بنانے ،کراچی پورٹ ٹرسٹ کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے سینیٹر فتح محمد حسنی کو کمرشل پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب نے وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد قیصر اور دیگر کیخلاف اڑھائی ارب روپے کی کرپشن کی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔