باکس آفس کا اصل بادشاہ عامر خان

شائع 05 جنوری 2017 04:16pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایسالگتا ہے باکس آفس کے اصل بادشاہ عامر خان ہی ہیں۔اپنے ہم عصروں یعنی سلمان خان اور شاہ رخ خان کے مقابلے میں کم فلمیں کرنے والے ، اپنے ساتھیوں کی نسبت  زیادہ مضبوطی کے ساتھ ابھرے ہیں۔

مسٹر پرفیکشنسٹ کی حالیہ دنوں میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل نے محض 13 دنوں میں 300کروڑ روپے جمع کر کے اپنی ہی فلم پی کے کا ریکارڈ جو اس نے 17 دنوں میں بنایا تھا توڑ دیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر خان 300کروڑ کلب میں اپنے دوست سلمان خان کے ساتھ نمایاں ہیں۔دونوں کی دو دو فلمیں ، عامر کی پی کے اور دنگل اور سلمان کی بجرنگی بھائی جان اور سلطان،300کروڑ کلب کا حصہ بن چکی ہیں۔

مداحوں کی پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے فلم دنگل کئی ریکارڈ مزید توڑ ڈالے گی۔

بشکریہ زی نیوز