انسانی اسمگلرکی جدہ جانے کی کوشش ناکام
اسلام آباد:انسانی اسمگلرکی جدہ جانے کی کوشش ناکام،بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرملزم کوایئرہوسٹس اہلیہ سمیت گرفتارکرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلر احتشام جدہ جانے کیلئے قومی ایئرلائن پی کے سات سواکتالیس پرسوارہوا ہی تھا کہ ایئرپورٹ سیکورٹی فورسز نے نام ای سی ایل میں شامل ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا۔
ملزم کی اہلیہ آمنہ نے بھی اسی فلائٹ میں بحیثیت ایئرہوسٹس سفرکرنا تھا،احتشام مردان کا رہائشی اور راولپنڈی میں ٹریول ایجنسی کا کام کرتا ہے،انسانی اسمگلنگ کے الزام میں ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔