پاکستان سے متعلق ہماری پالیسی واضح ہے،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

شائع 07 جنوری 2016 01:41pm

india

نئی دہلی:بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پٹھان کوٹ حملے کے تمام شواہد دے دیے ہیں، اب جواب کا انتظار ہے، مذاکرات کے لیے پہل پاکستان کو کرنا ہوگی۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سوراپ نے کہا کہ پاکستان سے متعلق ہماری پالیسی واضح ہے، دوستی چاہتے ہیں، لیکن اب گیند پاکستان کے کورٹ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے کے تمام شواہد پاکستان کو فراہم کردیے ہیں، اور وزیراعظم نوازشریف نے بھرپور اقدامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا پاکستان کے جواب کا انتظار ہے، اب مذاکرات کے لئے پہل پاکستان کو کرنا ہوگی۔