وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن سمیت علاقائی اور داخلی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان،مشیرخارجہ سرتاج عزیز،سیکرٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری اور قومی سلامتی امور کے مشیر ناصر جنجوعہ سمیت دیگر حکام شریک ہیں۔
اجلاس میں علاقائی اور داخلی سلامتی کے امور سمیت دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔