آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

شائع 07 جنوری 2016 02:00pm

armychied

اسلام آباد:اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ جس میں دو طرفہ تعلقات اور دہشتگردی کے خلاف چونتیس ممالک کے اتحاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیرنے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہتے ہیں، علاقائی سلامتی میں پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اس سے قبل سعودی وزیرخارجہ عادل بن احمد الجبیر پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے تو بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے معزز سعودی مہمان کا استقبال کیا۔

پاکستان میں متعین سعودی سفیر بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔