ذہین بننا چاہتے ہیں تو باقاعدگی سے قیلولہ کریں

شائع 16 جنوری 2017 08:07am
فائل فوٹو فائل فوٹو

آج کل کی مصروف زندگی میں کسی بھی شخص کو دوپہر میں کھانے کے بعد قیلولہ کرنے کا وقت نہیں ملتا۔

دن بھر دفتر میں گزر جانے سے آپ قیلولہ نہیں کرپاتے اور تھکاوٹ کے باعث آپ  سارا دن سستی اور کاہلی کا شکار رہتے ہیں۔دفتر جانے والے افراد رات میں دن بھر کی تمام تھکن اتارتے ہیں ۔

دنیا کی ناموار کمپنیاں جیسے گوگل اور ایپل نے اپنے ملازموں کو یہ سہولت مہیا کی ہوئی ہے کہ وہ لنچ ٹائم کے بعد تھوڑی دیر کےلئے آرام کرسکتے ہیں۔

 قیلولہ سے آپ کی ذہنی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔ ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو بچے دن میں نہیں سوتےوہ کھیل کود میں حصہ نہیں لیتے اور ان بچوں میں بےچینی بھی پائی جاتی ہے۔ اس کے مقابلے میں وہ بچےجو دن میں روزانہ  سوتے ہیں وہ زیادہ انرجیٹک ہوتے ہیں۔

یہی چیز بڑوں میں دیکھی گئی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو دن میں سوتے ہیں ان میں سیکھنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے اور ان کی یاداشت بھی دوسروں سے زیادہ بہتر ہوتی ہے۔

دن میں سونے سے آپ کا دماغ بالکل فریش ہوجاتا ہےآپ تمام کام بخوبی انجام دے سکتے ہیں۔

ضروری نہیں ہے کہ آپ بہت زیادہ دیر سوئیں۔ ماہرین کے مطابق 10 سے 20 منٹ کی نیند بھی آپ کے دماغ کو فریش کرنے کے لئے کافی ہے اوراس سے آپ کا انرجی لیول بڑھے گا اور آپ چوکنا رہیں گے۔

لیکن دیرتک کی نیند بھی آپ کی دماغی صلاحیتوں کےلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ قیلولہ آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کےلئے بے حد فائدہ مند ہے۔