ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان
اسلام آباد:ملک کے بیشترعلاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اورخشک رہے گا ، تاہم بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔
ملک میں سردی کا راج براقرار ہے جبکہ بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم مالاکنڈ،ہزارہ،مردان،پشاور،راولپنڈی،گلگت بلتستان،کشمیرمیں ہلکی بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں ہلکی دھند پڑسکتی ہے۔آج سب سے زیادہ سردی پارا چنارمیں پڑی،جہاں درجہ حرارت منفی آٹھ جبکہ کالام،سکردواورگوپس میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔