فیصل آباد میں افتتاحی تقریب احتجاج میں بدل گئی
فیصل آباد:فیصل آباد میں روڈ کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نہ پہنچ سکے، وزیر اعلیٰ کی جگہ راناثنااللہ افتتاح کرنے آئے تو تقریب احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی۔
فیصل آباد میں تیس کڑور ستائس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے لنک روڈ کے افتتاح کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جگہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ پہنچے تو شہری بھی احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے امڈ آئے۔
ڈجکوٹ اور سمندری روڈ کے رہائشی پولیس کے خلاف جبکہ سرگودھا یونیورسٹی کے طلبہ یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔مظاہرین نے صوبائی وزیر قانون کے قافلے کو روک لیا اور ان کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔
حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی مزید نفری اور ایلیٹ فورس کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ بعد ازاں راناثنااللہ نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔