سیف علی خان نے بیٹے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی
فائل فوٹوسیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر پچھلے سال 20 دسمبر کو بیٹےکی ولادت ہوئی۔ بیٹے کا نام تیمور علی خان پٹودی رکھنے پر ٹوئٹر پر بھارتیوں نے ان دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
سیف علی خان نے بیٹے کا نام رکھنے کے معاملے پر خاموشی توڑی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں ترک حاکم کے بارے میں جانتا ہوں ، میرے بیٹے کا نام اسے دیکھ کر نہیں رکھا گیا۔ وہ تِیمر تھااور میرا بیٹا تیمور ہے۔شاید ان کی جڑیں ملتی ہوں لیکن یہ ایک نام نہیں ہیں۔تیمور ایک قدیم فارسی نام ہے جس کے معنی فولاد کے ہیں۔ مجھے اور میری بیوی دونوں کو یہ نام پسند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایک نوٹ بھی جاری کرنا چاہیئے تھا جیسے فلموں میں ہوتا ہے کہ کسی بھی کردار کی کسی فرد سے مشابہت ، زندہ یا مردہ، محض اتفاقاً ہوگی۔کچھ لوگوں نے اعتراضات اٹھائےلیکن اگر قرون وسطیٰ کی تاریخ کو دیکھ کر یہ فیصلے کیے جائیں تو میرا خیال ہے یہ احمقانہ عمل ہوگا۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔