زیرنظرتصویربولی وڈ کے کس اداکارکی ہے؟

شائع 18 جنوری 2017 05:08am

puri

اوپر دی گئی تصویربولی وڈ کے معروف اور باصلاحیت اداکار امریش پوری کی ہے،انہوں نے ولن کے کرداروں سے شہرت حاصل کی۔

ماضی میں امریش پوری بولی وڈ فلموں کی ضرورت سمجھے جاتے تھے،ان کے بناء  منفی کردار ادھورا سمجھا جاتا تھا ،یہ درست بھی ہے کیونکہ وہ کردار میں جان ڈال دیتے تھے۔

پوری 22 جون1932 کو لاہور میں پیدا ہوئے جبکہ 12 جنوری 2005 کو ممبئی میں انتقال کرگئے،ان کی مشہور فلموں میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے،مسٹر انڈیا ،کرن ارجن،رام لکھن اور اعتراض وغیرہ شامل ہیں ان کرداروں نے انہیں اَمر بنادیا۔

puri2