ارباز خان نے نئی فلم سائن کرلی
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار،ہدایت کار اور سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز خان نے اپنی اہلیہ ملائکہ اروڑا خان سے علیحدگی کے بعد اپنی زندگی کو آگے بڑھاتے ہوئے نئی فلم سائن کرلی ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران ارباز کا کہنا تھا کہ وہ سو ئٹزر لینڈ فلم کی شوٹنگ کے لیے آئےہوئے ہیں،لیکن یہ دبنگ 3 نہیں ہے،بلکہ ایک نئی فلم ہے۔
انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ہے،لیکن اس کی کہانی قتل پر مبنی ہے ،فلم کی ہدایت معروف ہدایت کار چندر کانت سنگھ دے رہے ہیں۔جبکہ فلم میں نئے چہروں کو متعارف کروایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ارباز اور ملائکہ کے درمیان گزشتہ برس 17 سالہ شادی کا اختتام بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہا تھا ،اس واقع کے بعد ارباز کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ قدم ان کی زندگی کے لیے شاندار تصور کیا جا رہا ہے۔
بشکریہ:ڈی این اے انڈیا

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔