موبائل فون کا استعمال نہایت خطرناک
فائل فوٹووائی فائی ڈیوائس سے نکلنے والی الیکٹرو میگنیٹک ریڈی ایشن ہماری صحت کےلئے بہت نقصان دہ ہیں۔
کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین نے تحقیق سے ایک اور بات کا انکشاف کیا ہے کہ اسمارٹ فون ہماری صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون اور دیگر اسمارٹ ڈیوائسز کے ذریعے کینسر ہونے کے خطرات لاحق ہیں۔ چھوٹے بچوں کےلئے اسمارٹ فون کا استعمال زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
چین میں اسمارٹ فون کے عادی لوگوں کےلئے 'ریہاب' اور ریکوری سینٹر بنائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو کینسر جیسی خطرناک بیماری سے بچایا جاسکے۔
زیادہ تر اسمارٹ فون سے ایک مخصوس قسم کی بلو لائٹ خارج ہوتی ہےجس کی مدد سے آپ اسکرین پر موجود لکھائی پڑھتے ہیں۔ یہ لائٹ سورج کی روشنی میں بھی خارج ہوتی ہے اور دونوں یہ روشنیاں مل کر آپ کے دماغ میں خطرناک اثرات مرتب کرتی ہیں۔
وہ بچے جو ویڈیو گیمز شوق سے کھیلتے ہیں ان کےلئے بھی یہ عادت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ ٹی وی اور لیپ ٹاپ میں سے بھی یہ بلو لائٹ خارج ہوتی ہے۔
اس سے بچاؤ کا آسان حل یہ ہے کہ آپ الیکٹرونک ڈیوائس کا استعمال کم سے کم کریں یا پھر محض وقت ضرورت کریں، سونے سے قبل ان چیزوں کو ہرگز استعمال نہیں کریں۔
اس بلو لائٹ کے خطرناک نتائج سے بچنے کےلئے آپ ایف.لکس نامی ایپ انسٹال کرسکتے ہیں۔ یہ ایپ آپ کی اسکرین کا درجہ حرارت کمرے کے درجہ حرارت تک محدود کردے گی اور آپ کافی حد تک بلو لائٹ کےمنفی اثرات سے بچے رہیں گے۔
توٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔