اینڈرائڈاور آئی-فون میں6 بنیادی فرق
فائل فوٹواینڈرائڈ فونز اور آئی-فونز میں کچھ بنیادی فرق موجود ہیں اینڈرائڈ کو آئی-فون سے بہتر بناتے ہیں۔
وائر لیس چارجنگ
فائل فوٹوسامسنگ گیلیکسی اور دیگر اینڈرائڈ فون میں وائرلیس چارجنگ کی سہولت موجود ہے جبکہ آئی فون اب تک اس سے محروم ہے۔
اضافی میموری
فائل فوٹواینڈرائڈ فونز میں ایس-ڈی کارڈ کے ذریعے میموری میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جبکہ آئی فون میں آپ کو صرف 32جی بی, 128جی بی اور 256جی بی پر گزارا کرنا ہوگا.
متعدد سم کارڈز
فائل فوٹوکچھ اینڈرائڈ فونز آپ کو ایک سے زیادہ سم کارڈ بیک وقت استعمال کرنے کی سہولت مہیا کرتے ہیں جو دوران سفر آپ کے لئے آسانی پیدا کرتے ہیں جبکہ آئی-فون میں صرف ایک سم کارڈ ہی لگ سکتا ہے۔
متعدد انٹرنیٹ براؤزر
فائل فوٹوآپ اینڈرائڈ پر اپنا ڈیفالٹ براؤزر تبدیل کرستے ہیں لیکن آئی-فون میں آپ کو سفاری' سے ہی کام چلانا ہوگا۔
مزید ایپلی کیشنز
فائل فوٹوگوگل بنیادی طور پر ایک بڑی ڈیٹا کمپنی ہے جو صارفین کو گوگل میپ، گوگل ڈرائیو، جی میل، ان باکس اور گوگل کروم کے ذریعے ڈیٹا کو منتقل کرتی ہے جو 'ایپل' نہیں کر سکتا۔
ہیڈ فون جیک
فائل فوٹونئے آئی-فون 7 سے ہیڈ فون جیک نکال دیا گیا ہے جس کی وجہ سے آپ کو نیا 'ڈونگل ائیر پیس" استعمال کرنے ہونگے جبکہ خوش قسمتی سے اینڈرائڈ میں اب بھی ہیڈ فون جیک موجود ہیں۔
بشکریہ ٹیک انسائڈر











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔