کراچی میں رینجرزکی کاروائیاں جاری،پندرہ افراد گرفتار

شائع 08 جنوری 2016 05:11am

rangerz000000000000

کراچی :کراچی میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف پولیس اور رینجرز کی کاروائیاں جاری ہیں،مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران پندرہ ملزمان گرفتارکرلئے گے ،سی ٹی ڈی نے منگھوپیرسے پچاس کلوبارودی مواد برآمد کرلیا۔

دوسری جانب بہادرآباد میں پولیس سے مقابلے کے بعد ڈاکوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا،قبضے سے اسلحہ اورمسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گی ،رینجرز نے ملیر،انچولی عباس ٹاون مچھرکالونی اورشاہ فیصل میں کاروائی کرتے ہوئے آٹھ ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

رینجر ترجمان کے مطابق ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی کاروائیوں میں ملوث ہیں،گزشتہ روزسہراب گوٹھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے پانچ دہشت گردوں میں سے چارکی شناخت کرلی گئی ہے،ملزمان کی شناخت فیض اللہ ،سیف اللہ، نعیم اورنور خان کے نام سے ہوئی ۔