اجے دیوگن کا سلمان خان کو جزباتی پیغام

شائع 18 جنوری 2017 02:23pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ اداکاراجے دیوگن اپنے قریبی دوست سلمان خان سے ایک فلم جس کی کہانی اجے کی فلم سن آف سردار: دی بیٹل آف ساراگڑھی سے ملتی ہے،پروڈیوس کرنے پر ناراض ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اجےدیوگن نے سلمان کو ایک جزباتی پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے بے اعتباری کا اظہار کیا ہے۔

اجے نے پہلے اس خبر پر یقین نہیں کیا، ان کا کہنا تھا کہ سلمان فیملی کی طرح ہیں  اور وہ ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں۔

اجے نے فلم کا اعلان ہونے والے ہفتے میں ہی سلمان کواپنا  جزباتی پیغام ایک مشترکہ دوست کے ہاتھوں بھیج دیا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے امید نہیں کی تھی کہ وہ انہیں اس طرح تکلیف پہنچائیں گے۔

انہوں نے پیغام میں مزید کہا کہ ان(سلمان) کی جانب سے ایسے موضوع پر  فلم بنانا ، جس کے اوپر اجے اور ان کی ٹیم تقریباً دو سالوں سے کام کر رہے ہیں، زیادتی ہے۔ انہوں نے التجا کی ہے کہ اگر ممکن ہوسکے تو ایک جیسی کہانی نہ کریں ۔

سلمان اور اجے کافی عرصے سے دوست ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ سلمان ،اجے کے بالکل اس ہی موضوع پر فلم بنانے کےارادے سے بے خبر ہوں گے ۔

اتفاقاً،حال ہی میں سلمان خان اور کرن جوہر نے اپنی پہلی مشترکہ پروڈکشن، جس میں اکشے کمار مرکزی کردار ادا کریں گے، کا اعلان کیا ہے۔لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کیا یہ وہی فلم ہے جس کی جانب اکشے اشارہ کر رہے ہیں۔جبکہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ اجے دیوگن اور کرن جوہر میں معاملات درست نہیں ہیں۔

بشکریہ زی نیوز