موڈ بہتر بنانے والی 7 غذائیں
فائل فوٹواکثر لوگ اپنا موڈ بہتر کرنے کےلئے ٹی وی کا سہارا لیتے ہیں یا پھر وہ کوئی ایسا مزاحیہ شو دیکھتے ہیں جس سے ان کا خراب موڈ قدریں بہتر ہوجاتا ہے۔
امریکن جنرل آف پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پھل اور سبزیاں آپ کی ذہنی صحت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
آئندہ کبھی بھی آپ کو موڈ خراب ہو یا آپ بنا کسی وجہ کے اداسی محسوس کررہے ہوں توآپ یہ 7 پھل اور سبزیاں کھاکر اپنا موڈ ٹھیک کرسکتے ہیں۔
٭ سٹرس فروٹ

رس والے تمام پھل آپ کے موڈ کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار کرتے ہیں۔ ان تمام پھلوں میں وٹامن بی موجود ہوتا ہے اور یہ آپ کا موڈ فوری بہتر کرتے ہیں۔
٭ کیلے

کیلے میں موجود پوٹاشیم ذہنی صحت کےلئے بہت فائدہ مند ہوتا ہے، بی 6 جسمانی صحت کو بہتر کرتا ہے اور ٹریپٹوفان آپ کے مزاج میں فوری تبدیلی لاتا ہے۔
٭ بیریز

بیریز میں موجود کاربز اچھے کاربز کہلاتے ہیں۔ اس کے ذریعے جسم میں موجود گلوکوز کو بوسٹ ملتا ہے جس سے چڑچڑاپن کم ہوجاتا ہے۔
٭ چیری ٹماٹر

چیری ٹماٹروں کے ذریعے ڈپریشن کو بڑھانے والے کمپاؤنڈ کو خاتمہ ہوتا ہے اور آپ کو موڈ بھی بہتر ہوتا ہے۔
٭ شکرقندی
اگر شکرقندی کو بھون کر کھایا جائے تو اس سے ذہنی سکون ملتا ہے اور مزاج بھی بہتر ہوتا ہے۔
٭شملہ مرچ

مرچوں میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جوکہ ذہنی دباؤ بڑھانے والے کمپاؤنڈز کے خلاف لڑتا ہے۔پیلی شملہ مرچ آپ کے موڈ کو اچھا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
٭ پالک

پالک فولیٹ سے مالامال ہوتے ہیں اور اس میں موجود وٹامن بی آپ کے موڈ کمپاؤنڈز کو کنڑول کرکے اس کو بہتر بناتا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔