چوبیس الگ شخصیات رکھنے والی بیماری پر فلم اسپلٹ کا پریمیئر
File Photoنیویارک : ایک ساتھ چوبیس شخصیات رکھنے والے نفسیاتی انسان کی کہانی سے متعلق جاننے کیلئے کیلئے ہولی وڈ فلم اسپلٹ دیکھنا ہوگی ۔ جو کل ریلیز کی جائے گی۔سائیکولوجیکل ہارر فلم کا نیویارک میں رنگا رنگ پریمیئر ہوگیا ہے۔
نیویارک میں ہولی وڈ فلم ''اسپلٹ '' کے فلمی ستاروں نے رونقیں لگائیں،جہاں فلم کا رنگ رنگ پریمیئر ہوا۔ فلم کے مرکزی کردار جیمز میکوئے ایونٹ کے مہمان خصوصی رہے جبکہ دیگر فلمی ستارے بھی ریڈ کارپٹ پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے۔
فلم کی کہانی ایک ایسے پاگل اور نفسیاتی انسان کے گرد گھومتی ہے جس کی ایک نہیں بلکہ چوبیس الگ الگ شخصیات ہوتی ہیں، اور آخری شخصیت میں نفسیاتی انسان حیوان بن جاتا ہے۔اپنے اس پاگل پن میں تین خواتین کو اغوا کرلیا ہے جس کے بعد وہ بدروح بن کر لڑکیوں کو اذیت دیتا ہے۔
فلم اسپلٹ بیس جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔