کرن جوہر کی فواد خان کو مستقبل کے حوالے سے'اہم'نصیحت
ممبئی:بھارت کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے گزشتہ چند روز قبل ہونے والے ورلڈ اقتصادی فورم کے 47 ویں سیشن میں پاکستان کی معروف فلمساز شرمین عبید چنائے کے ساتھ شرکت کی۔
انہوں نے فورم میں پاکستانی اداکار فواد خان کو مستقبل کے حوالے سے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ" خان بہت ہی باصلاحیت اداکار ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اپنے ٹیلنٹ کو کام میں لانے کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم تلاش کریں"۔
انہوں نے وضاحت کی کہ وہ مستقبل میں کسی بھی پاکستانی فنکار کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔
فورم میں شریک شرمین عبید چنائے نے کرن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے امید ہے کہ ایک دن میں آپ کو بڑی اسکرین پر دیکھوں گی اور آپ ایک بار پھر فواد خان کو ڈائریکٹ کررہے ہوں گے"۔
اس بات کے جواب میں کرن نے کہا کہ "آپ جانتی ہیں میرے لیے حالات اس وقت کتنے مشکل ہیں،لیکن میں فواد کے بہترین ٹیلنٹ کی قدر کرتا ہوں"۔
یہ بھی پڑھیئے:فواد خان فلم 'اے دل ہے مشکل'کی تشہیر سے الگ
واضح رہے کہ گزشتہ برس فلم 'اے دل ہے مشکل'میں فواد خان کو کاسٹ کیے جانے کے باعث کرن جوہر کو بھارت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیئے: فلم 'اے دل ہے مشکل'کی ریلیز کی مشروط اجازت
انتہا پسندوں نے فلم کی ریلیز کی اجازت اس شرط پر دی تھی کہ کرن آئندہ کبھی کسی پاکستانی فنکار کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔