سلمان خان کے شو میں کنگ خان نظر آئیں گے
File Photo
ممبئی :شاہ رخ خان اب سلو بھائی کے ساتھ شو میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔
شاہ رخ خان کو بولی وڈ کا کنگ مانا جاتا ہے اور اب یہ کنگ سلو بھائی کے بھارت کے متنازعہ ترین شو بگ باس میں انٹری دینے جارہا ہے ۔
اب بگ باس کے ویک اینڈ کے وار میں کنگ خان جلوہ گر ہونگے۔ شاہ رخ خان نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ تصویر میں نظر آرہا ہے کہ شاہ رخ شدید تھکے ہوئے لیکن پھر بھی شوٹنگ کیلئے اپنی گاڑی میں سفر پر ہیں۔
کنگ خان بگ باس میں اپنی نئی فلم رئیس کی پروموشن کیلئے جارہے ہیں۔ فلم میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور نواز الدین صدیقی نے بھی کردار نبھائے ہیں۔
شاہ رخ کی تصویر ذیل ہے۔
File Photo
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔