فیس بک نے محبت کرنے والوں کو ملادیا
رحیم یار خان:فیس بک سےدوستی شروع ہونے والی پاکستانی نوجوان احمد انور اور جاپانی لڑکی ماریہ کی کہانی مکمل ہو گئی، دونوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ۔
رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے رہائشی 30 سالہ احمد انور کی 9 ماہ قبل فیس بک پر29 سالہ جاپانی لڑکی ماریہ ایڈلان سے دوستی ہوئی،دوستی محبت میں تبدیل ہوئی تو جاپانی دوشیزہ اپنا وطن چھوڑ کر پاکستان پہنچ گئی، ماریہ ایڈلان نے اپنا مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا ۔
جاپانی دوشیزہ نے نیا اسلامی نام ماریہ احمد رکھ لیا، ماریہ نے تین بار اردو زبان میں قبول ہے کہتے ہوئے احمد انور سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہو کر محبت کی کہانی مکمل کرلی ۔
شادی کی تقریب مشرقی روایات کے مطابق دھوم دھام سے منعقد ہوئی رشتہ داروں اور دوستوں نے نو بیاہتاجوڑے کو سدا خوش رہنے کی دعائیں دیں تو دولہا دولہن کے چہرے خوشی سے کھلے ہوئے تھے ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔