ہرتیک روشن کے بارے میں چند دلچسپ حقائق

شائع 23 جنوری 2017 10:54am

hritik1

ممبئی:بولی وڈ کے باصلاحیت اداکار ہرتیک روشن  نہ صرف جاندار اداکاری کرتے ہیں بلکہ بہترین ڈانسر بھی ہیں ،انہوں نے 6 فلم فئیر ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں جبکہ وہ 2016 کی پُرکشش شخصیات میں بھی شامل تھے۔

یہاں ان کی زندگی کے بارے میں چند دلچسپ  حقائق پیش کیے جارہے ہیں جن سے آپ یقیناً ناواقف ہوں گے۔

٭ہرتیک روشن  نے1980 میں  پہلی بار صرف 6 سال کی عمر میں فلم "آشا"میں بطور چائلڈ اسٹار کام کیا تھا جس کے لیے انہیں 100 روپے بطور معاوضہ ادا کیا گیا۔

hritik2

٭ایک انٹرویو کے دوران ہرتیک نے بتایا کہ  بچپن میں وہ  ٹھیک سے بول نہیں پاتے تھے،زبانی ٹیسٹ  دینے کے خوف سے وہ اکثر اسکول سے  غائب ہوجاتے تھے ،انہوں نے اپنی اس کمی پر  اسپیچ تھراپی کے ذریعے قابو پایا۔

hritik3

٭ہر تیک روشن کا مومی مجسمہ   20 جنوری 2011 میں مشہور مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بنا۔

hritik4

٭ہرتیک کا نِک نیم "ڈگو"ہے جو انہیں ان کی دادی ماں نے دیا ہے۔

hritik5

٭ہرتیک روشن اور اداکار اودے چوپڑا  نے چوتھی (4)کلاس تک ایک ساتھ تعلیم حاصل کی ،اس وقت دونوں ایک دوسرے کے بہترین دوست تھے ،یہ دوستی آج بھی  قائم ہے۔

hritik6

٭ ہرتیک کے ڈانس آئیڈیل ماضی کے معروف اداکار شمی کپور اور مائیکل جیکسن ہیں۔

michel

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام