فلم 'رینگز' کی دل دہلا دینے والی پروموشن
فائل فوٹوہالی وڈ کی خوف اور دہشت سے بھرپور فلم 'دی رینگز' کا سیکوئل'رینگز' اگلے ماہ ریلز ہونے جارہا ہے۔
اس فلم کا پہلا پارٹ2002 میں ریلیز کیا گیاتھا۔ 2002 سے لے کر اب تک اس فلم کے خوفناک ترین کردار'دی رینگ گرل' سے آج بھی لوگ خوف محسوس کرتے ہیں۔
اب 2017 میں یہ رینگ گرل دوبارہ لوگوں کو خوف و دہشت میں مبتلا کرنے آرہی ہے۔
فلم چونکہ اگلے ماہ فروری میں ریلیز ہونے والی ہے لہذا اس کی پروموشن بھی زور و شور سے جاری ہے۔ اب کی بار اس فلم کی ایسی پروموشن کی گئی جس کے باعث نیویارک کے لوگوں کے دل دہل کے رہ گئے۔
نیویارک میں ایک ٹی وی شوروم کی دیوار پر کئی ساری اسکرینز نصب کی گئیں جس میں ایک جگہ خالی چھوڑ دی گئی۔
جیسے ہی گاہک دکان پر ٹی وی خریدنے کے لئے آئے تو ٹی وی پر 'رینگز' کا ٹریلر چلنا شروع ہوگیا پھر اگلے لمحے دیوار پر خالی چھوڑی گئی جگہ پر سے'دی رینگ گرل' نمودار ہوئی جس نے گاہکوں کے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا۔
ریگا گرل کو دیکھ کر گاہکوں کا ردعمل بہت دلچسپ تھا۔ کچھ گاہک خوف کے باعث دکان چھوڑ کر ہی بھاگ گئے جبکہ کچھ گاہک رینگ گرل کو دیکھ کر ہنسنے لگے۔
یہ پرینک کیسا تھا اور لوگوں کے تاثرات کیسے تھے آئیے اس ویڈیو میں دیکھتے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔