کیا آپ جانتے ہیں کنگ خان نے اپنی پہلی تنخواہ سے کس تاریخی مقام کا دورہ کیا تھا؟

شائع 24 جنوری 2017 08:40am

srk2

ممبئی:بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان  کا شمار صرف بھارت کے نہیں بلکہ دنیا کے چند امیر ترین افراد میں ہوتا ہے ،لیکن اس کے باوجود وہ ایک عام سے انسان ہیں جس کی خواہشیں بھی بالکل ایک عام آدمی کی طرح ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق  ایک انٹرویو کے دوران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پہلی تنخواہ  سےبذریعہ ٹرین  محبت کی نشانی"تاج محل"کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ پہلی بار ممبئی آئے تو ٹرین کے ذریعے آئے تھے ،انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہاں مقامی ٹرین اندرون شہر سفر کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ ٹرین میں سفر کرتے ہوئے بیحد نروس تھے لیکن انہیں اچھا بھی لگ رہا تھا۔

یہ تمام باتیں انہوں نے اپنی فلم "رئیس"کی  بذریعہ ٹرین  تشہیر کے دوران کہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ  وہ آج نروس نہیں ہیں ،جب لوگ آپ کو اسٹار بنادیں  تو وہ آپ سے امیدیں وابستہ کرلیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ان کی فلم ریلیز سے پہلےہی بہت مقبول ہوگئی ہے ماشاءاللہ،ہماری فلم بہت اچھی ہے اور لوگوں کو پسند آئے گی۔

شاہ رخ خان کی ٹرین میں لی گئیں تصاویر دیکھئے

srk3

Image may contain: 1 person, sunglasses and outdoor

srk4

بشکریہ:انڈین ایکسپریس