اسلام آباد ، پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

شائع 08 جنوری 2016 09:33am

seismograpgh

اسلام آباد: اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے. ذرائع کے مطابق جن علاقوں میں جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں ہری پور، ایبٹ آباد، پنڈدادن خان،ہنگو، نوشہرہ، مردان، خیبرایجنسی اور پاک افغان بارڈر سے ملحقہ علاقوں شامل ہیں.
جبکہ پنجاب کے علاقوں میانوالی، چنیوٹ، سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے. اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ خیال رہے کہ اس سال کے آغاز کے بعد سے یہ تیسری مرتبہ ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔