امیتابھ بچن نے منائی فلم دیوار کی 42ویں سالگرہ
فائل فوٹوبولی وڈ میگااسٹار امیتابھ بچن نے پیر کو ٹوئٹر پر اپنی بلاک بسٹر فلم دیوار کی ریلیز کی 42 ویں سالگرہ منائی۔ان کا کہنا تھا کہ فلم کا اسکرین پلے اب تک کا سب سے بہترین اسکرین پلے تھا۔
بگ بی کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ 'دیوار' کے 42 سال، اب تک کا سب سے بہترین اسکرین پلے۔
یش چوپڑا کی زیر ہدایت بننے والی فلم دیوار امیتابھ کے کیریئر کی بہت بڑی کامیابی تھی۔ اس فلم نے 1975کا فلم فیئر بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھااور اس کے علاوہ چھ ایوارڈ اور اپنے نام کیے تھے۔
فلم میں ششی کپور، پروین بابی، نیتو سنگھ اور نیروپا رائے مرکزی کرداروں میں تھے۔
بشکریہ زی نیوز
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔