ماہرہ خان کی شاہ رخ کے ساتھ فلم کی تشہیر کی خواہش

شائع 24 جنوری 2017 02:28pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی آنے والی فلم رئیس کی تشہیر شاہ رخ خان کے ساتھ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔32 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کا حق ہے کہ کنگ خان کے ساتھ انٹرویو میں موجود ہوں۔

ماہرہ کا  کہنا تھا کہ  میں بھی فلم کی تشہیر کرنا چاہتی ہوں۔ میں بھی شاہ رخ خان کے ساتھ انٹرویو میں اس بارے میں بات کرنا چاہتی ہوں۔ کیوں نہیں؟ مجھ سے یہ کیوں کہا گیا کہ یہ تقاضہ بہت زیادہ ہے۔ یہ میری بھی فلم تھی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی تناؤ کے سبب ،ماہرہ بھارت جا کر فلم کی تشہیر نہیں کر سکی ہیں۔

رواں مہینے کی 25تاریخ کو ریلیز ہونے والی فلم ریئس کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا میں نواز الدین صدیقی بھی ایک ایم کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

ریئس اور ہریتک روش کی فلم کابل ایک ہی روز ریلیز ہو رہی ہیں اورکہا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان یہ تصادم باکس آفس پر  اس سال کا سب سے بڑا مقابلہ ہوگا ۔

بشکریہ زی نیوز