فلم رئیس کے ایک اور گانے کی پرومو ویڈیو جاری

شائع 24 جنوری 2017 07:00pm
File Photo File Photo

ممبئی : کنگ خان اور ماہرہ خان کی فلم رئیس کے گانے 'دھنگانا' کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ رئیس کے دیگر گانوں کے موازنے میں اس گانے میں شاہ رخ کو خوشگوار موڈ میں دکھایا گیا ہے۔

 گانے میں شاہ رخ خان کے اسمگلنگ کاروبار کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے اور دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سے وہ کاروبار میں اپنی کامیابی کو بغیر کسی خوف و خطر کے منارے ہیں۔

فلم رئیس کا یہ گانا میکا سنگھ نے گایا ہے ۔ شاہ رخ خان نے بھی اپنے گانے کی جھلک ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی ہے۔ جس کے مطابق وہ فلم کی تشہیر کیلئے ممبئی سے دہلی کی طرف سفر کرتے ہوئے یہ گانا سن رہے ہیں۔

رئیس میں مرکزی اداکاروں میں شاہ رخ خان کے علاوہ ماہرہ خان اور نواز الدین صدیقی بھی اپنا کردار نبھارہے ہیں۔

حالیہ ریلیز ہونے والے فلموں میں ریتک کی فلم کابل اور کنگ خان کی رئیس کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے اور دونوں فلموں کے لیڈ اسٹارز فلم کو دوہزار سترہ کی سب سے کامیاب فلم کا ٹائٹل دلوانے کیلئے اپنا بھرپور زور لگارہے ہیں۔

Courtesy: Indian Express

https://www.youtube.com/watch?v=8z-WAHG6KB4&feature=youtu.be

Courtesy : Zee Music