شاہ رخ خان نے ہرتیک کو پیچھے چھوڑ دیا
ممبئی:انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور آخر کار وہ دن آہی گیا جس کا لوگوں کو بے صبری سے انتظار تھا ،آج شاہ رخ اور ماہرہ کی فلم "رئیس"ریلیز ہورہی ہے ،فلم کا آغاز کیسا رہا ،کتنا بزنس کیا یا لوگوں کو پسند آئی یا نہیں یہ تو دن کے اختتام پر ہی پتہ چلے گا لیکن یہ بات یقینی ہے کہ رئیس قابل کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔
انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق بھارتی تجزیہ کار ترن آدرش کا کہنا ہے کہ فلم رئیس کی گیارہ کروڑ 50 لاکھ کی ایڈوانس بکنگ ہو چکی ہے جبکہ قابل کے تقریباً 3 کروڑ کے قریب ٹکٹس خریدے جا چکے ہیں اور یقیناً یہ ہرتیک کے لیے اچھی خبر نہیں ہوگی۔
شاہ رخ کی فلم' رئیس' نے ہرتیک کی 'قابل' کو تو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے لیکن ابھی بھی عامر کی' دنگل' اور سلما ن کی' سلطان 'اور 'پریم رتن دھن پایو' کے برابر نہیں پہنچ سکی۔
واضح رہے کہ فلم دنگل اور سلطان کی ایڈوانس بکنگ 21 کروڑ سے ہوئی تھی۔
یہ تو تجارتی تجزیہ کاروں کی رائے تھی اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں فلمیں پورے دن میں کتنا کماتی ہیں،یہ تو دن کے اختتام پر ہی معلوم ہوگا کہ کس کا پلڑا بھاری رہا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔