ذہنی پریشانی کو دور بھگانے کے چند کارآمد طریقے

شائع 25 جنوری 2017 06:47am

sovremennaya_zhenshchina_-_matushka_ili_getera

انسان  کی فطرت ہے کہ  ہر چھوٹی چیز کو لے کر پریشان ہو جاتا ہے، اور پھر اس کیفیت سے نکلنے کے لئے طرح طرح کی دوائیوں اور تھراپی کا سہارا لیتا ہے۔

پریشانی چاہے بڑی ہو یا چھوٹی ہمارے جسم کے نظام کو درہم برہم کر دیتی ہے، اور صحت کی خرابی کے باعث اس پریشانی کو ختم کرنے کی طاقت اور حوصلہ باقی نہیں رہتا الٹا مشکل میں اضافہ ہو جاتا ہے،

ان پریشانیوں کو ختم کرنے کے لئے آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتائیں گے، جن سے آپ کی پریشانی تو ختم نہیں ہو سکتی مگر اسے کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، اور صحت بھی  برقرار رکھی جا سکتی ہے۔

٭ اپنے سر پر کسی چیز کو مسلط نہ ہونے دیں چاہے کچھ بھی ہو جائے ، ٹھنڈے دماغ سے اس پریشانی کو دور کرنے کی تدبیر سوچیں ، اور حل نکاللنے کی کوشش کیجئے ، اپنے ذہن وقلب کو اس پریشانی کے باعث پڑنے والےاثرات سے محفوظ رکھیں۔

٭اگر کوئی چیز ایسی ہے جو ملتوی کرنے کے لائق ہے اور آپ اس کام کو اگلے دن کر سکتے ہیں تو خود کو ذہنی دباؤ دینے کے بجائے اس کام کو وہیں ترک کر دیں اور اگلے دن کے لئے ٹال دیں، ایسا کرنے سے آپ ذہنی اور جسمانی دونوں لحاظ سے خود کو ہلکا محسوس کریں گے۔

٭ہم نے اکثر بڑے بڑھوں کو کہتے سنا ہے کہ سچائی کا سامنا کرنا مشکل ضرور ہے مگر بعد میں آسانیاں ہوتی ہیں اور جھوٹ کا سہارا لینے والے افراد پہلی بار آسانی سے نکل جاتے ہیں اور بعد میں مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں۔

اگر کوئی چیز ایسی ہے جس کے بعد میں آنے والے نتائج سے آپ خوف ذدہ ہیں تو خود کو اس کیفیت سے نکالئے اور دلیری سے ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کیجئے۔

ایسا کرنے سے آپ کی ہمت اور حوصلے میں اضافہ ہو گا اور آپ بڑے سے بڑے مشکل حالات سے خود کو نکالنے میں کامیاب ہو پائیں گے

انسان کی زندگی میں آنے والی تبدیلیاں بعض اوقات خوشیاں لاتی ہیں تو کبھی پریشانیاں لاتی ہیں، ان تمام چیزوں کے لئے خود کو تیار رکھنا بے حد ضروری ہے، ان طریقوں پر عمل کر کے آپ اپنی صحت اور ہمت کو بڑھا سکتے ہیں اور پریشانیوں کا ڈٹ کر مقابلہ  کر سکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے پے۔