صرف 15 منٹ میں اضافی چربی سے چھٹکارہ پائیں

شائع 25 جنوری 2017 08:16am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اگر آپ بھی ایسا سوچتے ہیں کہ وزن کم کرنے کے لئے جم جانا ضروری ہے اور مشینوں پر ورزش کرکے ہی آپ کا وزن جلدی اور کم وقت میں کم ہوسکتا ہے تو آپ بالکل غلط سوچتے ہیں۔

بلکہ آپ گھر پر رہ کر بھی اپنا وزن فوراً کم کرسکتے ہیں اور اچھے نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

اس کےلئے آپ درج ذیل ورزش کرنی ہوگی۔ اس ورزش سے محض چند منٹوں میں آپ جسم میں موجود اضافی چربی سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں۔

Dumbbell Squat to Press

سیدھے کھڑے ہوکر ہاتھوں میں کوئی وزنی چیز پکڑکر ہاتھ اوپر کی جانب بالکل سیدھے کرلیں۔اب اوٹھک بیٹھک کریں، یہ عمل 30 سیکنڈ تک جاری رکھیں۔

Russian Twist

زمین پر میٹ بچھائیں اور ٹانگوں کو موڑ لیں۔ اب دونوں ہاتھوں سے کوئی وزنی چیز پکڑ لیں۔ اب اپنے پاؤں زمین پر سے تھوڑا اٹھا لیں اور وزنی چیز کی مدد سے دائیں اور بائیں جانب موڑیں۔یہ عمل بھی 30 سیکنڈ تک جاری رکھیں۔ 

Renegade Rows

دونوں ہاتھوں میں ڈمبیل پکڑیں اور پاؤں کی انگلیوں کے بل الٹے کھڑے ہوجائیں، اب دونوں ہاتھوں کو ایک ایک کرکے اوپر کی جانب لائیں۔ یہ ورزش 30 سیکنڈ تک جاری رکھیں۔ 

Grass Hoppers

یہ ورزش پلانک کی طرح شروع کریں۔ ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کے بل الٹے کھڑے ہوجائیں پھر دائیں ٹانگ کو بائیں ہاتھ کی جانب لائیں اور بائیں ٹانگ کو دائیں ہاتھ کی جانب لائیں۔